معروف شاعر ناصرکاظمی کی 49ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 1 مارچ 2021 14:35

معروف شاعر ناصرکاظمی کی 49ویں برسی کل منائی جائیگی
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) معروف شاعر ناصرکاظمی کی 49ویں برسی کل منائی جائیگی ناصر کاظمی ہندوستان کے ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے انہوںنے انبالہ شملہ اورلاہور میں تعلیم حاصل کی قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کرکے لاہور آگئے ناصر کاظمی نے اپنی شعری زندگی کا آغاز 1940ء میں اختر شیرانی سے متاثر ہوکر کیا انہوںنے رومانوی شعر اور تخیلاتی نظمیں لکھیں انہوں نے حفیظ ہوشیار پوری کی تقلید میں غزلیں بھی قلمبند کیں انکے چار شعری مجموعے انکی وفات کے بعد شائع ہوئے ناصر کاظمی2مارچ1972ء کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملے اور یہیں مدفون ہیں