سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے،سینیٹر شبلی فراز

ووٹوں کیلئے منڈیاں لگانے والے مایوس ہونگے،فیصلہ شفاف انتخابات کے عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے،وزیر اطلاعات

پیر 1 مارچ 2021 14:46

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے،سینیٹر شبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے،ووٹوں کیلئے منڈیاں لگانے والے مایوس ہونگے،فیصلہ شفاف انتخابات کے عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں اورضمیروں کے سوداگروں کیلئے آج برادن ہے،ووٹوں کیلئے منڈیاں لگانے والے مایوس ہونگے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ شفاف انتخابات کے عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رائے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت یقینی اورووٹ کی شناخت ممکن ہو جائے گی۔