عمرایوب خان کی ہدایت پر خانپور واپڈا آفس میں پبلک ڈے کل ہو گا

پیر 1 مارچ 2021 15:41

عمرایوب خان  کی ہدایت  پر خانپور واپڈا آفس میں پبلک ڈے کل ہو گا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ یکم مارچ2021ء) وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر کل منگل کوتحصیل خانپور واپڈا آفس میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹرساجد خان کے ہمراہ بجلی وسوئی گیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران موجود ہوں گے۔جو آفس آنے والے سائلین کے مسائل سنیں گے اورحل کے لیے اقدام اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :