رافیل فیبرس اور فلپ روڈریگس نےکورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کامینز ڈبلزٹائٹل جیت لیا

پیر 1 مارچ 2021 15:45

رافیل فیبرس اور فلپ روڈریگس  نےکورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کامینز ڈبلزٹائٹل ..
کورڈوبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ یکم مارچ2021ء) رافیل فیبرس اور ان کے جوڑی دار فلپ روڈریگس پر مشتمل برازیلین جوڑی نےکورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔  رافیل فیبرس اور ان کے جوڑی دار فلپ روڈریگس پر مشتمل برازیلین جوڑی نے فائنل میچ میں مناکو کے رومین ارنیوڈو اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار بینوئٹ پائیر کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فاتح جوڑی نے امریکا کے ٹینس کھلاڑی آسٹن کریجک اور ان کے کروشین جوڑی دار فرانکو اکیوگور پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی  کو  کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل  مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔  ارجنٹائن کے شہر کورڈوبا  میں  اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلزفائنل  میچ میں رافیل فیبرس اور ان کے جوڑی دار فلپ روڈریگس پر مشتمل برازیلین جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مناکو کے رومین ارنیوڈو اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار بینوئٹ پائیر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :