ملک میں 3ارب ڈالر سے زائد بیرونی امداد کے 14توانائی مصنوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘خادم حسین

بجلی کی مسلسل فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں اور ملک خوشحالی و تری کی راہوں پر گامزن ہوگا ‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

پیر 1 مارچ 2021 16:22

ملک میں 3ارب ڈالر سے زائد بیرونی امداد کے 14توانائی مصنوبوں کی تکمیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں 3ارب ڈالرز سے زائد بیرونی امد اد سے توانائی کے شعبے میں14منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ۔توانائی کے شعبے میں بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور ڈسٹری بیوشن سمیت منصوبے عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک ، اسلامی ترقیاتی بنک و دیگر شراکت داروں کے تعاون سے مکمل کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ بجلی کی مسلسل فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملکی خوشحالی وتر قی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ صنعتی شعبہ کو متاثر کررہی ہے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور صنعتی شعبہ کو اس کی ضرورت کے مطابق وافر بجلی دستیاب ہوگی جس سے صنعتی شعبہ کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔