عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے‘ تبدیلی کا سفر اختتام پذیر ہورہا ہے ‘ اخلاق ہاشمی

ن لیگ کے زیر اہتمام پی پی کے نومنتخب ایم پی اے یوسف بلوچ کے اعزاز میں استقبالئے کا اہتمام

پیر 1 مارچ 2021 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کراچی ڈویژن کے صدر اخلاق ہاشمی کے زیر اہتمام نومنتخب ایم پی اے پی ایس 88 کے اعزاز میں موریہ خان گوٹھ میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں مشاہد اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

تقریب میں رانا احسان محبوب الٰہی جبکہ پنجاب سے آئے ہوئے انفارمیشن سیکرٹری پی ایم ایل این فاروق ہاشمی ایڈووکیٹ آصف عباسی، چوہدری افتخار، ملک جاوید، شہناز اختر، نعیم اختر، عاطف حسین سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ محبوب الٰہی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں تبدیلی سرکار نے عوام کا جو حال کیا ہے ان کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

عوام سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے کنٹینر پر جو وعدے دعوے کئے گئے تھے وہ صرف زبانی جمع خرچ تھا آج پی آئی اے سے تین ہزار ملازمین کو نکالا گیا ہے۔ اسٹیل مل سے چار ہزار ملازم بیروزگار ہوگئے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کو یو ٹرن کے ذریعے ایک کروڑ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا پلان ہے۔ آٹا، چینی، گھی، تیل، گیس، پیٹرول، ڈیزل و ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جو تاریخ کی اونچی اڑان پر ہیں۔

مارچ کو پی ڈی ایم کا مارچ اس نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کے دم لے گا۔ اخلاق ہاشمی محبوب الٰہی کی جانب سے یوسف بلوچ کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جبکہ الیکشن میں یوسف بلوچ کو ان حلقوں سے بھی کامیاب کروایا گیا جہاں سے ماضی میں پی پی کو شکست ہوتی تھی۔ اس موقع پر یوسف بلوچ کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ جس میں پانی اسکول میٹرنٹی ہوم کی توسیع کی طرف توجہ دلائی ساتھ ساتھ ایم ایل ایک متاثرین کو سیٹل کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ۔

یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنے تمام کوششیں بروئے کار لاؤں گا۔ اپنے والد مرتضیٰ بلوچ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بلاتفریق پارٹی خدمت کروں گا مسائل بہت ہیں اس کے باوجود اپنی قیادت پر پورا بھروسا ہے۔ جبکہ بچیوں کی جانب سے یوسف بلوچ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔