سپریم کو ر ٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہیں ،سید نا صر حسین شا ہ

سینیٹ الیکشن پرعدالتی فیصلہ پی ڈی ایم کی اخلاقی وقانونی فتح ہے،وزیر اطلاعات سندھ

پیر 1 مارچ 2021 16:52

سپریم کو ر ٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہیں ،سید نا صر حسین شا ہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی وقانونی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں کو قانونی محاذ پرایک بارپھرشکست سے دوچار ہونا پڑا ہے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمیں اس بات پرخوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ نے بھی آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سید ناصرحسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی ضدنے نہ صرف عدالتوں کاوقت برباد کیابلکہ قوم کوبھی پریشان کیا،الیکشن کمیشن کے این اے 75 کے فیصلے سے بھی اپوزیشن کے موقف کی فتح ہوئی ہے آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں سے ملک مضبوط اور مستحکم ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ریاستی اداروں کوآپس میں لڑانے کی کوشش کی جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی اس اقدام سے ایوان صدر کی ساکھ بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، اب صدرمملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کردیں کیوں کہ ان کے جاری کردہ آرڈیننس قانونی نہیں ہوتے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے پارلیمینٹرین پر اعتماد نہیں اس لئے خفیہ بیلٹنگ کے خلا ف فیصلہ لینا چاہتی تھی ،عمران خان کا ہمیشہ امپائر کی انگلی کے اشاروں پر انحصار رہا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر ان کے اپنے اراکین آج بھی ناراض ہیںخان صاحب نے تمام صوبوں میں صرف اپنے رشتہ داروں اوراے ٹی ایمزکو ہی ٹکٹ دیئے ہیں۔ہماری چیف جسٹس پاکستان سے گذارش ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے بھی ایک صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا،اس کو بھی ٹیک اپ کیا جائے۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح طور پر موجود ہے پھربھی خواہشات پرقانون سازی کی کوشش کی گئی۔