ایل او سی پر رہائش پذیر عوام بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر

عوام کی حفاظت کے حوالے سے منصوبے کے لیے بھرپور فنڈز فراہم کر رہے ہیں، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، علی امین گنڈا پور

پیر 1 مارچ 2021 17:51

ایل او سی پر رہائش پذیر عوام بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا حوصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ پیر کو لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر متاثرہ آبادی کی بحالی کے لئے شروع کیے گئے 3.6 ارب مالیت کے پروجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ یہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایل او سی پر رہائش پذیر عوام سے یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایل او سی پر رہائش پذیر عوام پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایل او سی پر رہائش پذیر عوام بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر سال ہزاروں عوام بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثر ہوتے ہیں، ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کی بحالی کے اس پروگرام نکے تحت763 حفاظتی بنکرز تعمیر کیے جارہے ہیں، 512 حفاظتی بنکرز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام کی حفاظت کے حوالے سے اس اہم منصوبے کے لیے بھرپور فنڈز فراہم کر رہے ہیں، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔