عوام کو امن و امان کی فراہمی محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں جسے ہم بحیثیت ٹیم پورا کررہے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 17:21

عوام کو امن و امان کی فراہمی محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں جسے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عوام کو امن و امان کی فراہمی محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں جسے ہم بحیثیت ٹیم پورا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے آج عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر پولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس طرح افواج پاکستان ہماری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کرتی ہیں اسی طرح پولیس کے افسران اور ملازمین بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرکے ناصرف انہیں ختم کرتے ہیں بلکہ اپنی زندگیوں کا نذرانہ بھی اس ملک کی خاطر دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس کے افسران اور ملازمین نے جس طرح شہادت کے جذبے کو پایا اور انہوں نے معاشرے میں اپنا مقام بلند کرکے عوام کی دعائیں لیں وہ قابل مثال ہیں انہوں نے کہاکہ شہری دفاع کی ذمہ داری ناصرف قوم پر ہے بلکہ پولیس ملازمین پر بھی ہیں اگر خدانخواستہ ملک کو کوئی خطرہ درپیش ہو تو ناصرف افواج پاکستان اسکی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ہیں بلکہ اس میں پوری قوم کے ساتھ ساتھ پولیس کے افسران اور ملازمین بھی ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں یہی ہمارا جذبہ ایمانی ہے جسے ہم نے جاری رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :