پی آئی اے کے بعد امریکی پائلٹس کا فضا میں اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ

امریکی ائیر لائن کے پائلٹ نے فضاء میں گول شکل میں اجنبی شے کی پرواز دیکھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 مارچ 2021 17:23

پی آئی اے کے بعد امریکی پائلٹس کا فضا میں اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ
امریکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2020ء) امریکی پائلٹ نے دورانِ پرواز غیر شناخت شدہ اشیا کو دیکھنے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قومی ایئر لائن(پی آئی ای)کے پائلٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ فضا میں محو پرواز مشکوک اڑن طشتری دیکھی گئی۔اور اب امریکی ائیر لائن کے پائلٹ نے بھی فضاء میں اجنبی شے کی پرواز دیکھی ہے جسے عام طور پر لوگ اڑن طشتری قرار دیتے ہیں تاہم اس کی موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

یو ایف او 21 فروری کو امریکی ریاست نیو میکسیکو کی فضائی حدود میں دیکھی گئی۔متعلقہ ادارے کو پائلٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے گول شکل میں کسی شے کو ریزی سے اڑتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پراسرار شے تقریبا 36 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

واقعے کی ائیر لائن نے تصدیق کر دی ہے۔پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ غیر شناخت شدہ اشیا ہمارے جہاز کے اوپر اڑ رہی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل پی آئی کے پائلٹس نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا۔ پی آئی اے طیارے کی 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران کیپٹن نے فضا میں طیارے کے مقابلے میں بے حد بلند اڑن طشتری دیکھی جو فضا میں ایک بے حد چمکدار ستارے کی صورت میں واضح نظر آئی۔ مذکورہ اڑن طشتری اتنی چمکدار تھی کہ اسے دن کی روشنی میں بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا۔ کیپٹن کے مطابق مذکورہ ناقابلِ شناخت اڑن طشتری کے چاروں طرف ایک دھاتی خول تھا۔

اس ضمن میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ 23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے پائلٹ نے آسمان پر کوئی مشکوک چیز دیکھی، کئی ہزار فٹ کی بلندی پر سفید چمک دار اور عجیب و غریب چیز کپتان کو غیر معمولی لگی۔ پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ کوئی غبارہ ہے لیکن غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ کوئی غبارہ نہیں تھا۔کپتان نے اس شے کی ویڈیو بنالی تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اڑن طشتری ہی تھی ۔

کپتان نے پی آئی اے حکام کو ویڈیو جمع کروائی جو اس کی مزید تفصیل جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔پرواز پی کے 304 کے پائلٹ محو پرواز تھے جب اڑن طشتری جیسی چیزملتان اور ساہیوال کے درمیان انہیں نظر آئی۔ پائلٹ نے جس وقت ہوا میں اڑتی یہ چیز دیکھی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔