حکومت سیاحوں کی ٹھہرنے کی سہولتوں کے حوالے سے مزید آسانیاں پیدا کرے گی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کی کے لئے ایک اور عملی مظاہرہ، جہلم کے قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 17:25

حکومت سیاحوں کی ٹھہرنے کی سہولتوں کے حوالے سے مزید آسانیاں پیدا کرے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کی کے لئے ایک اور عملی مظاہرہ، جہلم کے قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کیا، ٹلا جوگیاں کو مقامی پارک کا درجہ دیا، وہاں پدھری کے مقام پر انہوں نے زیتون کا پودا بھی لگایا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر جہلم پہنچے جہاں انہوں نے تاریخی قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم جس مقام پر موجود ہیں یہ بہت خاص جگہ ہے ، یہاں سے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار البیرونی نے دنیا کی پیمائش کی کوشش کی، البیرونی کی پیمائش اور دنیا کی جدید پیمائش میں زیادہ فرق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخی جگہوں کی حفاظت بہت ضروری ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیرٹیج ٹریل میں ایک پورے علاقے کا تعین کیا گیا ہے ، سیاح کے لیے اچھی جگہ نہ ہو کوئی اس کا خیال نہ رکھے تو کوئی نہیں آئے گا، مقامی لوگ سیاح کا خیال رکھیں گے تو ان کو وسائل ملیں گے ، وفاقی حکومت سیاحوں کی ٹھہرنے کی سہولتوں کے حوالے سے مزید آسانیاں پیدا کرے گی، علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لئے یہاں زیتون کے درخت لگانے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، معاون خصوصی زلفی بخاری، ایڈوائزر ٹو سی ایم آصف محمود، اراکین اسمبلی جہلم ،کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ جہلم میں وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک،سالٹ رینج نیشنل پارک کا بھی افتتاح کیا اور جنگلی زیتون کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے وہاں پودا لگا کر افتتاح کیا اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل پارک اور سالٹ رینج بارے اور جنگلی حیات،ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔