وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریبات شروع ہو گئی ہے

وزیر اعلی کے آبائی گاؤں بارتھی میں سجابلوچ کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 17:32

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریبات شروع ہو گئی ہے وزیر اعلی کے آبائی گاؤں بارتھی میں سجابلوچ کلچرل شو کا انعقاد کیا گیامعروف گلوکاروں ترنم ناز اور انور رفیع نے آواز کا جادو جگایابارتھی،ڈی جی خان میں بلوچ روایتی رقص نے سماں باندھ دیامخصوص سفید لباس میں ملبوس بلوچ نوجوانوں نے تلوار رقص''زام دریس''پیش کیا بارتھی میں کلچر ڈے کے موقع پر بلوچی و لوک موسیقی محمد علی مزاری نے بلوچ موسیقی پیش کی بلوچ لوک فنکاروں نے بارتھی میں ''نڑ سڑ'' پیش کیا۔

مقامی فنکار قاسم سری نے ''نڑسڑ''میں کمال مہارت پیش کی رحمت اللہ نے ''ناڑی'' کا شاندار شو پیش کیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک سمیت دیگر افسران بھی بلوچی لباس پہن کر آئے۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کی بلوچی دستار بندی بھی کی گئی۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعلی کے اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کیلئے خیر سگالی کے جذبہ کو فروغ ملے گا۔بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے۔پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں۔بلوچ فنکاروں اور شرکاء نے بلوچ ثقافت اجاگر کرنے پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بلوچ ڈے کے حوالے ہفتہ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیابلوچ شاعری اور موسیقی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر بلوچ،دیگر فنکاروں اور شرکاء نے بلوچ ثقافت اجاگر کرنے پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا-وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گاؤں بارتھی میں بلوچ کلچرل ڈے کے حوالے سے بلوچی کلچر شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس بلوچی گیتوں بلوچی رقص سمیت دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ شاندار بلوچی کلچرل شو کے انعقاد پر قبائلی عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا -