ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھانہ پیر محل۔ شراب فروش چالو بھٹی سمیت گرفتار 35لیٹر دیسی شراب،45لیٹر کچی شراب برآمدمقدمہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرشراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 17:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھانہ پیر محل۔ شراب فروش چالو بھٹی سمیت گرفتار 35لیٹر ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ پیر محل۔ شراب فروش چالو بھٹی سمیت گرفتار 35لیٹر دیسی شراب،45لیٹر کچی شراب برآمدمقدمہ درج ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرشراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر شاہ کی سر براہی میں ایس ایچ تھانہ پیر محل انسپکٹر محمد انورمعہ محمد امین اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 103گ ب کوہل میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم ولد اللہ دتہ کو شراب کشید کرتے ہوئے چالو بھٹی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 35 لیٹر کشید شدہ شراب،45لیٹر کچی شراب، چالو بھٹی معہ سامان برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے بند حوالات کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :