ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھرانا عمر فاروق کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر گرم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 17:36

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھرانا عمر فاروق کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر گرم۔ تھانہ سٹی کمالیہ۔بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور اور نقب زن گینگ گر فتار6موٹر سائیکل،گھریلو سامان،نقدی اور اسلحہ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٴٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی طرح علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ اوسٹی کمالیہ محمد اکرم ایس آئی معہ مجاہد ندیم اے ایس آئی،محمد ناصر اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کرنے والے بین الاضلاعی مظہر عرف مظری گینگ کے 2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ1۔

(جاری ہے)

مظہر حسین ولدامیر قوم موانہ سکنہ بستی پپل مرالی تحصیل کبیر والا2۔محمد کاظم ولد خادم حسین قوم موانہ سکنہ بستی پپل مرالی تحصیل کبیر والا شامل ہیں جن کے قبضہ سے(6موٹر سائیکل،لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان، نقدی اور اسلحہ ناجائز2پسٹل30بور معہ گولیاں) برآمدہوئے۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ سمیت ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا اور ا سکے علا وہ مختلف اضلاع میں مزید وارداتیں کرنا تسلیم کیا۔

ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقدمات نمبر107/21،104/21،76/21،85/21 و دیگر درجنوں مقدمات میں ملوث تھے اس کے علاوہ ملزمان مختلف اضلاع کی پولیس کو نقب زنی،موٹر سائیکل چوری، اور ناجائز اسلحہ کے 28 مقدمات میں مطلوب تھے۔ اس گینگ کے ایک رکن اظہر ولد اللہ بخش قوم بھٹی سکنہ محلہ مدینہ آباد کمالیہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ اس گروہ کا ایک ملزم غلام عباس ولد خادم حسین قوم نیکو کارہ سکنہ موضع بارے والا شور کوٹ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم سر گرم عمل ہے۔ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔