ووٹ کی رازداری جمہوری نظام کی بنیاد ہے، پرویز رشید

ووٹ کی راز داری ووٹ کے آزادانہ، ضمیر کی آواز کے مطابق استعمال کی ضمانت ہے، بیان

پیر 1 مارچ 2021 18:07

ووٹ کی رازداری جمہوری نظام کی بنیاد ہے، پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ووٹ کی راز داری صدیوں سے جاری جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ووٹ کی راز داری ووٹ کے آزادانہ، ضمیر کی آواز کے مطابق استعمال کی ضمانت ہے۔ن لیگی سینیٹر نے ووٹ کی راز داری کے عمل کو صدیوں سے جاری جمہوری نظام کی بنیاد قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ووٹ پر لگے کسی بھی نشان کی بنیاد پر لاکھوں ووٹ مسترد قرار دے چٴْکا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب اٴْسی الیکشن کمیشن کو ہی ووٹ پر نشان لگانے کا کہا جا رہا ہے۔