کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا، شہری احتیاط برتیں او رحکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں:عثمان بزدار

ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے،بے احتیاطی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 704 کیسز سامنے آئے اور 13 اموات ہوئیں، ایکٹو کیسز کی تعداد5222 ہے

پیر 1 مارچ 2021 19:59

کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا، شہری احتیاط برتیں او رحکومتی گائیڈ لائنز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا، شہری احتیاط برتیں۔

(جاری ہے)

عوام کے تعاون سے پہلے بھی کورونا کو شکست دی، آئندہ بھی شکست دیں گے۔ بے احتیاطی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 704 مریض سامنے آئے اور پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5222 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 اموات ہوئیں اور کورونا سے اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 5363 ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 16,777 ٹیسٹ کئے گئے اور صوبے میں اب تک 3,310,924 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں