سینٹ کے صاف شفاف الیکشن سے جمہوریت مزیدمضبوط ہوگی: اعجازاحمد چوہدری

اپوزیشن کے سینٹ الیکشن میںشکست کے بعد ہوش ٹھکانے آ جائیںگے 'اپوزیشن کا کرپشن مال بچائو ڈرامہ لانگ مارچ بُری طرح ناکام ہوگی:صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب

پیر 1 مارچ 2021 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ سینٹ کے صاف شفاف الیکشن سے جمہوریت مزیدمضبوط ہوگی، اپوزیشن کے سینٹ الیکشن میںشکست کے بعد ہوش ٹھکانے آ جائیںگے 'اپوزیشن کا کرپشن مال بچائو ڈرامہ لانگ مارچ بُری طرح ناکام ہوگی، سینٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد تحر یک انصاف ایک بار پھر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی 'کوئی شک نہیں (ن)لیگ نے ایک دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کر پشن کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج جتنے بھی مسائل در پیش ہیں انکی بنیادی وجہ سے ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار ہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور ہر شعبے میں ہم شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وہ اپنی رہائشگاہ پر گوجرانوالہ سے پارٹی رہنماء چوہدری محمد علی، انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر گلریزاقبال گجر، چوہدری عبدالرشیدسمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ'اپوزیشن کی پہلی اور آخری خواہش وزیر اعظم عمران خان سے این آر او لینا ہے جو انکو کبھی نہیں ملے گا، وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ اپوزیشن کو این آر او دینا ملک وقوم کیساتھ غداری ہوگی اس لیے اپوزیشن اپنی ذہن یہ بات نکال دیں کہ بلکہ ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کر یں گے اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے ، 'جب بھی ملک میں احتساب کی بات کی جائے (ن)لیگ والوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج نہیں توکل وہ وقت ضرور آنیوالا ہے جب (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی کر پشن کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مسائل سے نجا ت دلاکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے مگر(ن)لیگ سمیت پی ڈی ایم ملکی خزانہ کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں کرسکتی۔