Live Updates

سینیٹ الیکشن میں سپریم کی رائے خوش آئند ہے، سینیٹرفیصل جاوید

سینیٹ الیکشن میں ووٹ اب ہمیشہ خفیہ نہیں رہے گا اور پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی،گفتگو

پیر 1 مارچ 2021 21:13

سینیٹ الیکشن میں سپریم کی رائے خوش آئند ہے، سینیٹرفیصل جاوید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، آزادانہ اور شفاف الیکشن کے لیے سپریم کو رٹ کی یہ ایک زبردست رائے آئی ہے،سینیٹ الیکشن میں ووٹ اب ہمیشہ خفیہ نہیں رہے گا اور پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت نے صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 226 کی تشریح کرنے کی درخواست کی تھی، معزز عدالت کا خوش آئند اور زبردست فیصلہ آیا ہے، عدالت نے تمام فریقین کو سنا جس پر عدالت کے شکر گزار ہیں، عمران خان کی کوشش تھی ہر جگہ سے کرپشن ختم کریں، معزز عدالت نے کہا سیکریسی آف دی بیلٹ دائمی اورمستقل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنائے، آزادانہ اور شفاف الیکشن کے لیے یہ ایک زبردست رائے آئی ہے، اب سینیٹ میں ووٹ کی سیکریسی نہیں ہو گی اور پارٹی تناسب سے سینیٹ میں نمائندگی ہوگی، آج عمران خان کی جیت ہوئی ہے، عمران خان کی جدوجہد کرپشن کے خاتمے اور غریب آدمی کے لیے ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات