عدالتی فیصلے سے نااہل اورسلیکٹیڈ حکمرانوں کوایک بارپھرقانونی محاذ پرشکست ہوئی،ناصرحسین شاہ

پیر 1 مارچ 2021 21:39

عدالتی فیصلے سے نااہل اورسلیکٹیڈ حکمرانوں کوایک بارپھرقانونی محاذ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2021ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں نااہل اورسلیکٹیڈ حکمرانوں کوایک بارپھرقانونی محاذ پرشکست ہوئی۔میڈیا کو جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی وقانونی فتح ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی ضدنے نہ صرف عدالتوں کاوقت تباہ کیابلکہ قوم کوبھی پریشان کیا۔الیکشن کمیشن کیاین اے 75 کے فیصلیسے بھی اپوزیشن موقف کی فتح ہوئی۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ اس بات پرخوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ نے بھی آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں سے ملک مضبوط اور مستحکم ہوگا،سلیکٹیڈ حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ریاستی اداروں کوآپس میں لڑانیکی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی بھی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب صدرمملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کردیں کیوں کہ ان کے جاری کردہ آرڈیننس قانونی نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی کو اپنے پارلیامیٹرین پر اعتماد نہیں، اس لئیخفیہ بیلٹنگ کا فیصلہ لینا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہمیشہ امپائر کی انگلی کے اشاروں پر انحصار رہا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر ان کے اراکین آج بھی ناراض ہیں۔

خان صاحب نے تمام صوبوں سے صرف اپنے رشتیداروں اوراے ٹی ایمزکوٹکٹ دیئے،چیف جسٹس پاکستان سے گذارش ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے بھی ایک صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا،اس کو بھی ٹھیک اپ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 226 میں سینٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح تھا،پھربھی خواہشات پرقانونسازی کی کوشش کی گئی۔#