بلاول بھٹو زرداری کی سید علی نواز شاہ سے ملاقات ، ملکی مسائل پر گفتگو

سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دوں گا، آزاد رکن اسمبلی کی یقین دہانی

پیر 1 مارچ 2021 23:07

بلاول بھٹو زرداری کی سید علی نواز شاہ سے ملاقات ، ملکی مسائل پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپورخاص سے آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی نے سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید علی نواز شاہ کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید علی نواز شاہ کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی نواز شاہ سے سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی درخواست دی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اسلام آباد: آپ شہید بی بی کے صاحبزادے ہیں، میرے دل میں آپ کے لئے عزت ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سید علی نواز شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ میرا ووٹ آپ کے لئے ہے، میں سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دوں گا۔