Live Updates

حکومت کو ریفرنس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ

صاف شفاف الیکشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 1 مارچ 2021 23:20

حکومت کو ریفرنس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کرانے کی اجازت دیتا ہے، میں سمجھتا ہوں حکومت کو ریفرنس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صاف شفاف الیکشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے، ہر دفعہ الیکشن پر انگلیاں اٹھتی ہیں، الیکشن روز اول سے متنازع ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشورہ مانگا تھا، سپریم کورٹ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے جو حکومت کے خلاف ہے، حکومت کے ریفرنس کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی حکومت پر عدم اعتماد ہوگا، تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف ان کے اپنے پارلیمنٹرین مخالف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے، عدالت نے الیکٹرانک ٹیکنالوجی کے استعمال کی ڈائریکشن دی، جانچ پڑتال کا طریقہ کار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان متعین کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات