وزیر اعظم سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ، سینٹ انتخابات پر گفتگو

پیر 1 مارچ 2021 23:29

وزیر اعظم سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ، سینٹ انتخابات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی سائرہ بانو ، خان محمد جمالی ، منور بی بی ، مخدوم سمیع الحسن ،سجاد طوری نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم سے ممبرقومی اسمبلی محترمہ سائرہ بانو نے ملاقات کی ،ممبران قومی اسمبلی خان محمد جمالی اور منورہ بی بی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، وفاقی وزرا ء پرویز خٹک، اسد عمر ، مراد سید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سمیع الحسن نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے سنیٹر سجاد حسین طوری اور ممبر قومی اسمبلی فخر زمان خان نے بھی ملاقات کی۔