کراچی،ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کی واردات

ملزمان اہل خانہ کویرغمال بنا کرگھرکاصفایا کرکے فرارہو گئے،پولیس نے ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی

منگل 2 مارچ 2021 13:22

کراچی،ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) کراچی کے علاقے شریف آباد میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،ملزمان اہل خانہ کویرغمال بنا کرگھرکاصفایا کرکے فرارہو گئے،پولیس نے ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد بلاک ون میں ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر مکان R-855میں گزشتہ شب گھر میں ایک ملزم داخل ہوا اور موجود خاتون کو چھری دکھا کر گھر میں موجود نقدی ، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واردات ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ہوئی اور واردات کے وقت عمران فاروق مرحوم کی ہمشیرہ سیما اور گھریلو ملازمہ موجود تھیں پولیس نے عمران فاروق کی بہن نرگس شگفتہ کی مدعیت میں مقدمہ 128/21درج کرکے شک کی بنا پر ملازمہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق مدعیہ نرگس شگفتہ نے بتایا کہ واردات 26فروری کی شب 11بجکر 45 منٹ پر ہوئی چہرے پر ماسک لگایا ملزم گھر میں داخل ہوا اور چھری دکھا کر واردات کی گھر سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، آئی پیڈ، دو موبائل فون اور چیک بک لے لے گئے گھر میں موجود ملازمہ کے دروازہ کھولنے پر دوسرا ملزم بھی گھر میں داخل ہوا،سامان اور نقدی لوٹنے کے بعد دونوں ملزم گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہوگئے