آپ زندگی بھر پاکستان کیلئے لڑے، فواد چوہدری کی پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعا

آپ کو مسکراتا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سابق صدر پرویز مشرف کی تازہ تصویر شئیر کرتے ہوئے دعائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 2 مارچ 2021 13:14

آپ زندگی بھر پاکستان کیلئے لڑے، فواد چوہدری کی پرویز مشرف  کی صحتیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء) سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔تصویر اے پی ایم ایل کے آفیشل اکائونٹ سے جاری کی گئی ہے۔جسے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔سابق آرمی چیف اور پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

تصویر میں پرویز مشرف کافی کمزور نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔تصویر میں سابق صدر ویل چیئر پر موجود ہیں اور مسکرا رہے ہیں، تاہم تصویر میں وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس او ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں پرویز مشرف کی بہترین صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو مسکراتا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ زندگی بھر پاکستان کیلئے لڑے، آپ کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔
۔واضح رہے کہ رواں سال سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔

مشرف کی والدہ زرین مشرف 2013سے بیمار تھیں اور دبئی کے استپتال میں زیر علاج تھیں۔ زرین مشرف کی عمر 100 سال تھی اور اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم تھیں۔ پرویز مشرف کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور پہلے بھی انہیں کئی مواقعوں پر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ زرین مشرف بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئی تھیں اور قیام پاکستان کے وقت اپنے شوہر اور 3 بیٹوں کے ہمراہ پاکستان آ گئی تھیں۔ کچھ برس قبل پرویز مشرف کی جانب سے علاج کے غرض سے دبئی منتقل ہونے پر زرین مشرف بھی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پاکستان سے روانہ ہو گئی تھیں۔