ریسکیو 1122 کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 2 مارچ 2021 14:17

ریسکیو 1122 کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2021ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ہوا۔کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ریسکیو1122 کی ماہ  فروری کی کارگردگی پربھی  بریفینگ دی۔ ریسکیو 1122نے ماہ فروری میں مجموعی طور پر51800 کالز موصول ہوئیں جن میں  1895ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی 449،میڈیکل کی1079، جرائم 88 ، آگ لگنے کی, 16، ڈوبنے کی 04  اور مختلف حادثات کی259کالز تھیں۔

ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر1878افراد کو ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

جس میں 134افرادکو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1669افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام ایمرجنسی کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں تک 639افراد کومنتقل کیا گیا۔کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف اداروں میں محفوظ رہنے کے حوالے سے17 تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں، ریسکیوسیفٹی آفیسر خانیوال محمد یاسر رضا، سیفٹی آفیسر کبیروالہ سید تنویر سبزواری، ،سیفٹی آفیسرجہانیاں محمد ندیم، سیفٹی آفیسر میاں چنوں محمد سہیل اختر اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :