مارچ بلوچ کلچر ڈے امن محبت یکجہتی کادن ہے نواب ذوالفقار مگسی

منگل 2 مارچ 2021 17:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2021ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 2مارچ بلوچ کلچر ڈے امن محبت یکجہتی کادن ہے اس دن کو بلوچستان سمیت پوری دنیا میں بلوچی ثقافتی دن کے طورپرشایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے،بلوچ کلچر ڈے کے دن بالخصوص بلوچستان وملک بھر میں بلوچ نوجوانوں، بچے، بوڑھے اپنی ثقافتی لباس، بلوچی ثقافتی دستارپہن کراپنی ثقافت سے محبت اورآپس میں یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہیں، انشااللہ ہرسال کی طرح اس سال بھی بلوچ ثقافتی دن کو انتہائی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جائے گااس دن مصنف، دانشوربلوچ قوم کی تاریخ اورثقافت اجاگر کرنے کیساتھ آنے والی نوجوان نسل اپنی تاریخ اورثقافت سے واقف ہونگے، بلوچ قوم ایک عظیم قوم اور بہترین تاریخ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اورنوجوان نسل کوعلم وشعور کی جانب راغب کریں۔آنہوں نے کہاکہ 2مارچ بلوچ کلچر ڈے منانے کامقصد یہی ہے کہ ایک پیغام دیں کہ بلوچ قوم منظم باشعور پرامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اقوام ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں بلوچ کلچر ڈے کے دن دیگر اقوام بھی خوشی اورمحبت کااظہارکرتے ہوئے بلوچی ثقافت کو اپنا کرثقافتی دن کو مناتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہی اپنی ثقافت کو نہیں بھلاتی ہم اپنی ثقافت کو اسی طرح اپنائے رکھیں گے۔