تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول حویلی کیمپس کے درمیان سرکاری رہائشگاہ کے حصول پہ شروع ہونے والا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

بدھ 3 مارچ 2021 13:00

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول حویلی کیمپس کے درمیان سرکاری رہائشگاہ کے حصول پہ شروع ہونے والا مسئلہ شدت اختیار کرگیا،اگلی48گھنٹوں میں ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں احتجاج کیا جائے گا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس میں دھمکی،ہمارا قصور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ،ہمیں بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے سرکاری کوٹھی کا وزٹ صرف کیا تھا جسے قبضہ کا نام دیا گیا سکول انتظامیہ کا مو،ْقف ۔

(جاری ہے)

مقامی سینئر صحافی چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ کے مطابق پانچ روز قبل ڈی،پی،ایس سکول حویلی کیمپس اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر عبید کے مابین سرکاری رہائشگا ہ نزدواقع ڈسٹرکٹ پبلک سکول سرکاری کوٹھی کے حصول کیلئے شروع ہونے والی کشمکش میں شدت آچکی ہے ناصرف ڈاکٹرز نے او،پی ڈی بند کررکجھی ہے جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریض خوار ہورہے ہیں بلکہ سکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے والدین بھی اِس کھینچا تانی سے نہایت خوفزدہ اور پریشان ہیں ایک طرف ہسپتال انتظامیہ کا مو،ْقف ہے کہ سکول انتظامیہ نے پہلے سے ہسپتال کے قبضہ میں رہائشگاہ کی دیوار توڑ کر چادر چار دیواری کے تقد س کو پامال کیا ہے جس پہ فوراً مقدمہ درج کیا جائے جبکہ سکول انتظامیہ کا مو،ْقف ہے کہ انہیں بلا وجہ تنگ اور بدنام کیا جارہا ہے انہوں نے حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں محض سرکاری رہائشگاہ کو وزٹ کیا جسے قبضہ کا نام دیا گیا ،اِس اہم مسئلہ پہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر اگلی48گھنٹوں میں اُن کے مطالبات پورے نا ہوئے تو وہ احتجاج اور ہڑتال کا دائرہ کار پنجاب بھر کے ہسپتالوں تک بڑھا دیں گے۔