میرا کی بگ باس سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ڈولی بندرا سے ملاقات

بدھ 3 مارچ 2021 13:17

میرا کی بگ باس سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ڈولی بندرا سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میرا نے حال ہی میں بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ڈولی بندرا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈولی سے دبئی میں ملاقات کی ۔میرا نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں بھی بتایا کہ انہیں ڈولی بندرا کے ساتھ ملاقات کرنے میں بے حد مزہ آیا۔