جامعہ سندھ جامشورو کی طرف سے ایم اے (پاس) فائنل سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 3 مارچ 2021 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) جامعہ سندھ جامشورو کی طرف سے ایم اے (پاس) فائنل سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو کے مطابق ایم اے (پاس)فائنل سالانہ امتحانات 2019ء میں مجموعی طور پر 6645امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 4034کو پاس اور 1969 امیدواروں کوفیل قرار دیا گیا، ایم اے کے امتحانات میں 439 امیدواروں کو فرست کلاس، 3094 کو سیکنڈ اور 501 امیدواروں کو تھرد کلاس میں کامیاب قرار دیا گیا ہے، ایم اے فائنل کے امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 60.70 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :