عمران خان کو اب شکست تسلیم کرکے استعفیٰ دے دینا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے،یوسف رضا گیلانی پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوں گے،جہاں بھی ظلم ہو جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے ،پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات سے پہلے طے کر لیا تھا عدم اعتماد بھی ہوگا،سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
جمعرات 4 مارچ 2021 00:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوں گے۔
انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں اور سیاسی جماعتوں کی جیت ہے اور پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہتے ہیں خان صاحب اسپورٹس مین ہیں، اب انہیں شکست تسلیم کر لینی چاہیے اور استعفیٰ دے دینا چاہیے، یہ صرف اب اپوزیشن کا نہیں بلکہ حکومتی اراکین کا بھی مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ظلم ہو جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے جبکہ پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات سے پہلے طے کر لیا تھا کہ عدم اعتماد بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بحالی اور اداروں کی مداخلت کو روکنا چاہتے ہیں، عمران خان کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ وہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کا بوجھ ان کی نالائقی کی وجہ سے اٹھا رہے ہیں۔اس موقع پر سینیٹ کی اسلام آباد سے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں، یہ جمہوریت کی فتح ہے، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی کامیابی کے بعد سب کی نظریں اس نشست پر تھی اور اس میں بھی پی ڈی ایم کو کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی انہیں فون کرکے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.