کرونا کی بڑھتے کیسز، پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کا امکان

کراچی کنگز کے ڈین کرسچن کا پی ایس ایل 6 سے دستبرداری کا فیصلہ،آسٹریلوی آل رائونڈر 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہوجائیںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 مارچ 2021 11:48

کرونا کی بڑھتے کیسز، پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کا امکان
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مارچ 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ متعدد مثبت کوڈ 19 ٹیسٹوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری چھٹے ایڈیشن کو چھوڑ دے۔ آسٹریلیوی آل رائونڈر ڈین کرسچن جو کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے تھے ، نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ دریں اثناء کراچی کنگز کی ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم بھی ایونٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 7 کھلاڑیوں اور ایک معاون عملے کے عہدیدار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پی سی بی کے بائیو سیکیور ببل کے انتظامات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی حفاظت پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لیوس گریگوری کا کرونا ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کپتان وہاب ریاض کو صرف ایک دن کے قرنطینہ کے بعد ٹیم جوائن کرنے کی اجازت ملنے کی وجہ کے بعد دیگر کھلاڑیوں کو نرمی ملی۔ زلمی کی جانب سے جوڑی کے بغیر لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں آنے سے انکار کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ میں رکھے بغیر بائیو سیکیور ببل میں شامل کیا گیا، وہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے اسٹینڈز میں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل جاتے نظر آئے۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے، اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے گا۔