تبدیلی سرکار نے ملک کا ستیا ناس کردیا‘رانا سکندر حیات خان

نیازی حکومت مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروز گاری پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

جمعرات 4 مارچ 2021 13:41

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) مسلم لیگ ن ضلع قصور کے صدر رانا سکندر حیات خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کا ستیا ناس کردیا ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری زور پکڑ چکی ہے مگر نیازی حکومت مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروز گاری پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے میاں نواز شریف کے دور حکومت میں عوام خوش حال تھی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی مہنگائی پر مکمل کنٹرول اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر تھی تبدیلی سرکار کے موجودہ دور حکومت میں بجلی اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں موجودہ حکومت عوام کو رلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پرائم منسٹر استعفیٰ دے اور گھر جائے پاکستان میں حکومت کرنا کرکٹر کا کام نہیں ہے