بہاولنگر ‘ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانی شیڈول کا اعلان تاحال نہ ہوسکا

جمعرات 4 مارچ 2021 13:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانی شیڈول کا اعلان تاحال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات ذہنی اضطراب کا شکار ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی حالات انتہائی گھمبیر رہے اب حکومت کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے کہا گیا مگر انٹر میڈیٹ بورڈ تاحال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری نہ کرسکا بچوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر شیڈول جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :