ناقص ادویات اورکھادیں فروخت کرنے والے ڈیلروں کے سٹاک ضبط کر لئے جائیں گے‘ایڈیشنل سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس پنجاب

جمعرات 4 مارچ 2021 13:46

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ایڈیشنل سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس پنجاب نے کہا کہ کسانوں کو معیاری کھادیں اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس چھاپوں میں ناقص ادویات اورکھادیں فروخت کرنے والے ڈیلروں کے سٹاک ضبط کر لئے جائیں گے اور مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشدنے سرگودہا کے ہنگامی دورہ میں ڈائریکٹر زراعت توسیع فیض محمد کندی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سرگودہا جعفر عمران ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سلیم حسین گل کے ہمراہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور ڈیلروں اور کھادوں کے مراکز کے دورے کریں جبکہ کسانوں کی سہولت کیلئے شکایات مرکز قائم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس نے افسران کو حکم دیا کہ شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ناقص اورغیر معیاری ادویات وکھادیں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتارکروایا جائے تاکہ کسانوں کو بھاری نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے عناصر تھوڑے سے مفاد کی خاطر قوم کو اناج کی قلت کاشکارکرتے ہیں جبکہ کسانوں کیلئے اذیت کا باعث بھی ہیں یہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے پانی ومٹی کے تجزیہ لیبارٹری کا دورہ کر کے سہولیات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس نے دورہ کے دوران اپنے شہر میں چھاپہ مار شہزاد ٹریڈرز سے کھادوں کے نمونے حاصل کئے اور ان کالائسنس چیک کیا انہوں نے اندرون شہر غلہ منڈی کا دورہ کیا اور دوکانات سے بیج ‘ کھادیں اور زرعی ادویات کے معیار کو چیک کیا

متعلقہ عنوان :