سرگودھا میں ناقص زرعی مصنوعات اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

جمعرات 4 مارچ 2021 13:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سرگودھا میں ناقص زرعی مصنوعات اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے متعدد دوکاندروں کو جرمانے کرتے ہوئے چار کے خلاف مقدمات درج کروائے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری زرعی ٹاسک فورس پنجاب کے دورہ سرگودھا پر ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی نے انہیں ایکشن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جاری مالی سال کے دوران زائد نرخوں پر کھادوں اورادویات کی فروخت پر 3لاکھ 27ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ چار افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات اور کھاد ڈیلروں کے خلاف مہم زوروشور سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :