’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو‘،حسن علی کا دکھ بھرا ٹویٹ

پی ایس ایل 6 کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 مارچ 2021 13:57

’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو‘،حسن علی کا دکھ بھرا ٹویٹ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مارچ 2021ء ) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بائولر حسن علی نے لیگ کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ماہرین کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بائولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو‘ حسن علی نے اپنے ٹویٹ میں دکھ بھرا ایموجی بھی شیئر کیا۔
خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 34 میچز کھیلے جانے تھے تاہم صرف 14 میچز کے بعد لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔