Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک ختم کرکے چوروں کی طرح بھاگے ہیں.شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد میں شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘عمران خان ہاﺅس کا اعتماد کھو چکے ہیں فوری مستعفی ہوں.سابق وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 مارچ 2021 13:57

سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک ختم کرکے چوروں کی طرح بھاگے ہیں.شاہدخاقان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 مارچ ۔2021ء) مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اچانک ختم کرکے چوروں کی طرف ایوان سے بھاگے ہیں . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن راہنماﺅں کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے راہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں گے، 12 گھنٹے نہیں گزرے کہ اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گئے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی مہم وزیر اعظم عمران خان نے خود چلائی تھی اب انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں گے توانہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہاﺅس کا اعتماد کھو چکے ہیں. شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے ان کے خلاف ووٹ دیا حکومت اکثریت کھو چکی ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں، جعلی اعتماد کا ووٹ لینے اور اسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہو گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن ہوں، عوام نئی حکومت منتخب کریں، 2018 کا الیکشن عوام کو صرف مہنگائی دے سکا، جتنی جلدی الیکشن کریں گے سیاسی بحران ختم ہو گا، یہ اپوزیشن کی ڈیمانڈ ہے، حکومتی بنچوں کی ڈیمانڈ ہے جس کا اظہار کل ہوا کہ انہیں ووٹ ڈالنا نہیں آتا، تمہارا کھیل ختم ہوگیا ہے اب میدان میں آﺅ. سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ممبران کی آواز میں بول چکے ہیں بہت سے ممبران موجود تھے جو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے یہ فتح عوام اور جمہوریت کی فتح ہے، عوام نے کل 2018 کے انتخابات کا جواب دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران تنگ ہیں، حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی حکومتیں ملک کے مسائل کا حل نہیں ڈائیلاگ انتخابات کے بعد ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ اتنے نااہل ہیں کہ ٹھیک سے ووٹ بھی نہیں ڈال سکے انہوں کہا کہ انکوائریاں کیوں بند کر رہے ہیں، نیب کو بند ہونا چاہیئے نیب چیئرمین کو براڈ شیٹ کا جواب دینا پڑے گا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات