حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل منتقل کردیا گیا ہے، خاندانی ذرائع

جمعرات 4 مارچ 2021 14:30

حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل منتقل کردیا گیا ہے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ کے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پیر میں لگی ہوئی راڈ نکالنے کے لیے آپریشن کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کو چند روز قبل جیل سے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے جیل انتظامیہ کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے اور طبیعت خرابی پر طبی امداد کے لیے درخواست دی تھی۔حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی سے چیک اپ کے بعد جناح اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد حلیم عادل شیخ کو صحت مند قرار دیا تھا۔