کشمیری نوجوان بھارتی ریاست ہریانہ میں قتل

جمعرات 4 مارچ 2021 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک کشمیری نوجوان عاقب رشید مردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںسرینگر کارہائشی نوجوان عاقب رشید ہریانہ کے علاقے گورو گرام میں اپنے کمرے سے مردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان کے اہلخانہ نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا ہے کہ عاقب کا قتل کیاگیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔