Live Updates

آزاد کشمیر میں سیاحت کیلئے کچھ نہیں کیا‘ماضی کی حکومتوں نے نظراندازکیا‘معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان

جمعرات 4 مارچ 2021 14:31

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) آزاد کشمیر میں سیاحت کیلئے کچھ نہیں کیا‘ماضی کی حکومتوں نے نظراندازکیا‘معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے باغ دورے کے دوران ایم ٹی بی سی آمد سیاحت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ کمپنی سے ملکر بے روزگار کو روزگار کے مواقع اور سیاحت کے لئے اقدمات پر بات کرتے کہا کے بدقسمتی کے آزاد کشمیر سیاحت کیلئے بہترین خطہ مگر یہاں کی حکومتیں اس کیلئے کچھ نہیں کر رہیں انھون نے کہا آزادی کے لئے یہاں کے لوگوں نے جو قربانیاں دیں انھیں خرآج تحسین پیش کرتے ہیں زلفی بخاری نے کہا تحریک انصاف نے صحت کارڈ کا اجرا کرکے غریب عوام کو سہولت فراہم کی تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت قائم کرکے سیاحت پر کام کرے گی جس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات