Live Updates

اعتماد کا ووٹ: قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ارسال کر دی گئی

تحریک انصاف کے سینئر پارٹی راہنماﺅں اور وزرا کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاﺅس میں عمران خان کی زیرصدارت ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 مارچ 2021 14:16

اعتماد کا ووٹ: قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 مارچ ۔2021ء) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ارسال کر دی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق صدرمملکت کی منظوری کے بعد اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے . قومی اسمبلی کا آج بھی مختصر اجلاس ہوا تھا تلاوت، نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا وزیراعظم نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں آج سینئر پارٹی راہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب بھی بلایا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی راہنماﺅں اور وزرا کو وزیراعظم ہاﺅس طلب کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم آج سہ پہر وزیراعظم ہاﺅس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی راہنماﺅں سے مشاورت کریں گے اور اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا. وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اپ سیٹ کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا جس کو ان پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا حکمران جماعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی خاطر اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت نے کیا ہے.

ذرائع کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا لیکن اب کیے جانے والے فیصلے کے تحت کل کا اجلاس پہلے ختم کردیا جائے گا اور اس کے بعد دوسرا اجلاس بلایا جائے گا اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی خاطر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس آج مشاورتی اجلاس کے بعد بھیجی جائے گی سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات