جرمنی میں کورونا پابندیاں بتدریج ختم کرنے پر اتفاق

ہیئر ڈریسرز اور اسکولوں کے بعد کتابوں اور پھولوں کی دکانیں وغیرہ کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی

جمعرات 4 مارچ 2021 14:36

جرمنی میں کورونا پابندیاں بتدریج ختم کرنے پر اتفاق
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) جرمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتوں نے ملک میں نافذ کورونا لاک ڈان سے مرحلہ وار باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق پیر آٹھ مارچ سے پرائیویٹ رابطوں میں نرمی کر دی جائے گی اور دو خاندان کسی ایک گھر میں آپس میں اکٹھے ہو سکیں گے۔ ہیئر ڈریسرز اور اسکولوں کے بعد کتابوں اور پھولوں کی دکانیں وغیرہ کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ تاہم اگر لاک ڈائون میں نرمی کے سبب کسی بھی علاقے میں کورونا انفیکشنز کی تعداد بڑھتی ہے تو یہ نرمی فوری طور سے ختم کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :