غزہ کے قریب اسرائیلی طیارہ گر کرتباہ، پائلٹ زخمی

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ زرعی علاقے میں کیڑے مار اسپرے کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک کر گرگیا

جمعرات 4 مارچ 2021 14:36

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جزیرہ النقب میں موشاف گیلات کے مقام پر اسرائیل کا ایک چھوٹا طیارہ کر گرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبارکے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ زرعی علاقے میں کیڑے مار اسپرے کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک کر گرگیا۔حادثے کے دوران پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کراپنی جان بچائی تاہم وہ حادثے میں زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہواباز کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔