اپوزیشن رہنمائوں کاحکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

حکومت کو تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی،شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، 12گھنٹے نہیں گزرے اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گئے،سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 مارچ 2021 14:36

اپوزیشن رہنمائوں کاحکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) اپوزیشن رہنمائوں نے حکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو گزشتہ روز تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی،شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، 12گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گئے،پاکستان کو سیاسی معاشی بحران سے نکالنے کیلئے نئے الیکشن ضروری ہیں،پی ٹی آئی کے ارکان نے گو عمران گوکا نعرہ لگایا،یہ شخص کہتا تھا دس افراد اٹھ کر کہیں گے گو عمران گو تو جائونگا،آپ آئیں استعفیٰ دیں،یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو اچانک اسپیکر نے ختم کردیا، جس طرح چور بھاگتے ہیں اس طرح اسپیکر بھاگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، 12گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے، جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا،یہاں پر جعلی اعتماد کا ووت لینے اسمبلیوں کو دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج صرف ایک راستہ ہے وہ نئے الیکشن ہیں،حکومت کے پاس آج اکثریت نہیں،یہ بات واضح ہو چکی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے دوبارہ الیکشن ہو،یہ پی ڈی ایم اور عوام کی ڈیمانڈ ہے،حکومتی بنچوں کی بھی یہ ڈیمانڈ ہے جس کا گزشہ روز انہوں نے اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں واحد راستہ ہے نئے الیکشن ہوں۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود یہ ہیلے بہانے جو کریں گے وہ سب فضول ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شخص کہتا تھا دس افراد اٹھ کر کہیں گے کہ گو عمران گو تو جائوں گا،آپ آئیں استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، گزشہ روز قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کردیا ہے،ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگادیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہوجائے،آپ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرناچاہتے توشیروں کی طرح میدان میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہو، نئے انتخابات کرائے جائیں۔