Live Updates

سینیٹ انتخابات میں کامیابی ،نفیسہ شاہ کی یوسف رضا گیلانی اور اور دیگر نو منتخب ارکان کو مبارکباد

سینیٹ انتخابات کے نتائج جمہوری قوتوں کی جیت ہے،عمران خان ضد اور انا چھوڑ دیں، اعتماد کا ووٹ لینے کی بجائے اب مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں،بیان

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

سینیٹ انتخابات میں کامیابی ،نفیسہ شاہ کی یوسف رضا گیلانی اور اور دیگر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یوسف رضا گیلانی اور اور دیگر نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا سمیت پارٹی کے تمام نو منتخب ارکان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پلوشہ خان، شہادت اعوان، جام مہتاب ڈہر اور تاج حیدر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ثابت ہو چکی ہے، وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا انا ضد اور پی ڈی ایم کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو اس موڑ پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہوئی کہ آج وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے دوران بھی یوسف رضا گیلانی کی جیت کی طرح سرپرائز دے گی۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان ضد اور انا چھوڑ دیں، اعتماد کا ووٹ لینے کی بجائے اب مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں،پیپلزپارٹی اس بات سے واقف ہے کہ اب وفاقی وزرا ہار ماننے کی بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے نتائج جمہوری قوتوں کی جیت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات