سپریم کورٹ نے خسرو بختیارکیخلاف نیب میں درخواستگزر ایڈوکیٹ احسن عابد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

سپریم کورٹ نے خسرو بختیارکیخلاف نیب میں درخواستگزر ایڈوکیٹ احسن عابد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سپریم کورٹ نے خسرو بختیارکیخلاف نیب میں درخواستگزر ایڈوکیٹ احسن عابد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔جمعرات کو جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ احسن عابد نے کہاکہ میرے اوپر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں،میں نے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور خسرو بختار کے خلاف نیب میں درخواست دی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ نیب سے درخواست واپس لینے کے لیے مجھ پر دبا ئوڈالا جارہا ہے ،مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔عدالت نے خسرو بختیارکیخلاف نیب میں درخواستگزر ایڈوکیٹ احسن عابد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر تے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔واضح رہے کہ خسرو بختیارکے سیکورٹی انچارج کی طرف سے ان پر بلیک میلنگ کاایف آئی میں مقدمہ درج تھا۔