پاکستان سے بھارت لوٹ جانے والی گیتا آخرکار اپنے خاندان سے جا ملی

گیتا کو پاکستان سے گئے پانچ سال بیت گئے، گیتا مرحوم عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ نے پال پوس کر بڑا کیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 مارچ 2021 16:13

پاکستان سے بھارت لوٹ جانے والی گیتا آخرکار اپنے خاندان سے جا ملی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ 2021ء) پاکستان سے بھارت لوٹ جانے والی گیتا آخرکار اپنے خاندان سے جا ملی۔20 سال قبل گم ہو جانے والی گیتا کا اصل نام رادھا وا گھمیر ہے۔گیتا کے اہلخانہ کا تعلق مہارشڑا کے شہر نائیگاؤن سے ہے۔ سماعت اور گویائی سے محروم گیتا 2000 میں گھر سے نکلی تھی اور غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں بیٹھ کر پاکستان پہنچ گئی۔

گیتا جب گم ہوئی تو اس کی عمر نو سال تھی۔گیتا نامی اس ہندوستانی لڑکی کو مرحوم عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ نے پال پوس کر بڑا کیا تھا۔بھارت سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج اور پاکستانی حکومت کی کوششوں سے اسے واپس بھجوایا گیا تھا۔بھارت لوٹنے کے بعد گذشتہ پانچ سال میں حکومتی اداروں اور این جی اوز نے ان کے اہلخانہ کی تلاش جاری رکھی۔

(جاری ہے)

درجنوں خاندانوں نے گیتا کے خوشی رشتہ دار ہونت کا دعویٰ کیا لیکن ناکام رہے، صرف دو کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے۔گیتا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا اصل نام رادھاواگھمبیر ہے،اس کے والد سدھاکر واگھمیر کچھ سال قبل چل بسے تھے۔مینا نے اس کے بعد دوسری شادی کی۔گیتا کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اکثر گھر سے بھاگ جایا کرتی تھی۔ گیتا فی الحال اپنے خاندان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی،اس کی ترجیح آٹھویں کلاس کا امتحان ہے، اس کے بعد مہاسٹرا حکومت سے نوکری کی درخواست کی جائے گی۔

گذشتہ پانچ سالوں میں گیتا شادی کے 25 پرپوزل بھی مسترد کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں گونگے بہرے لوگوں کی دیکھ بھال اور سماجی بہبود کیلئے بنائی گئی تنظیمیں گیتا کے خاندان کو ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرتی ر ہیں۔ گیتا کو ریاست تلگانہ کے علاقے ناندیڑ کے بعد دھرم آباد، باسر نظام آباد، سکندر آباد، پرلی اور بعد ازاں اورنگ آباد لے جایا جائے گا۔گیتا کی جانب سے جس سٹیشن کے بارے میں ہلکی سی نشانی بتائی جاتی ہے، اسے بندوبست کرکے وہاں لے جایا جاتا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ گیتا کے خاندان کے اسی علاقے میں رہائش پذیر ہونے کے اشارے ملے ہیں، اور آخر کار اب گیتی اپنے خاندان کو مل گئی ہے۔