دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے، عمران خان

کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت کو نقصان پہنچا، کورونا بحران پر قابو پانے کیلئے 5 نکاتی پروگرام دیا تھا، امیرملکوں نے کورونا وباء سے بچاوَ کیلئے وسائل کا استعمال کیا، وزیراعظم کا اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب اسلام آباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 مارچ 2021 16:35

دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت کو نقصان پہنچا، کورونا بحران پر قابو پانے کیلئے 5 نکاتی پروگرام دیا تھا، امیرملکوں نے کورونا وباء سے بچاوَ کیلئے وسائل کا استعمال کیا، افغانستان میں قیام امن خطے کیلئے نہایت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر کی زیر صدارت اقتصادی تعاون تنظیم کا 14واں  ورچوئل  سربراہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے۔ ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی صدارت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اجلاس کا مقصد علاقائی اقتصادی ترقی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وبا کی وجہ سے معاشی وسماجی مضمرات کا مکمل تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔

زندگیاں بچانے کے ساتھ معیشت کی بحالی بھی ضروری ہے۔ احساس پروگرام کے تحت عوام کو نقد رقوم فراہم کی گئی۔ کورونا بحران پر قابو پانے کیلئے 5 نکاتی پروگرام دیا تھا۔ معاشی مشکلات کے باوجود ہماری حکومت نے غیرمعمولی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا۔ کورونا وباء سے بچاوَ کیلئے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

پاکستان میں کورونا  ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاوَ کیلئے وسائل کااستعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے پاکستان اور ترکی مل کر کاوشیں کررہے ہیں۔ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کیلئے نہایت اہم ہے۔ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ افغان امن عمل خطے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں معاون ہوگا۔ سی پیک کے ذریعے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔