Live Updates

سینیٹ انتخابات، عمران خان کی وہ غلطی جس کا اپوزیشن نے بھرپور فائدہ اٹھایا

وزیراعظم عمران خان کے غلط امیدواروں کے انتخاب کرنے کا ہمیں فائدہ پہنچا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 مارچ 2021 16:36

سینیٹ انتخابات، عمران خان کی وہ غلطی جس کا اپوزیشن نے بھرپور فائدہ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ 2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے غلط امیدواروں کے انتخاب کرنے کا ہمیں فائدہ پہنچا ہے۔ویڈیو سے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا،ورنہ ہمیں مزید ووٹ ملتے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم کو استفعی دے دینا چاہئیے۔

کیونکہ انہوں نے دیگر صوبوں سے بھی اکثریت کھو دی ہے،لیکن لگتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو سے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا ہے اور ہراساں کیا جس کے باعث دو تین ووٹ زیادہ پڑ گئے،بصورت دیگر یہ ہماری طرف آ جاتے تو کلین سویپ ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ انکی نااہلی ہے اور ان کے اپنے لوگ پسند نہیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

کس کو کتنے ووٹ ملے آپ سب نے دیکھا، جس سے نااہلی کا پتہ چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غلط امیدواروں کے انتخاب کرنے کا ہمیں فائدہ پہنچا ہے۔یہاں پر واضح ہو پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما حفیظ شیخ کو سینیٹر بنانے کے مخالف تھے۔ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دھڑے بندی، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔ عامر لیاقت حسین نے بھی پارٹی فیصلے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے انہیں ووٹ نہیں دوں گا۔ جبکہ اس تمام صورتحال میں ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا تھا،اس کے باوجود حفیظ شیخ کو جنرل نشست پر الیکشن لڑایا گیا اور ہار ان کا مقدر بنی۔اب وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ لیا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ بعض پی ٹی آئی ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات