چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح

کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ اور قومی رہنماؤں کی شرکت، کانفرنس ملک میں پالیسی سازی کے لیے مزید موثر تجاویز پیش کرے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 مارچ 2021 16:38

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کا ..
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 04 مارچ2021ء) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح کردیا گیا ہے، کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ اور قومی رہنماؤں کی شرکت کی، کانفرنس اپنی  صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں پالیسی سازی کے لیے مزید موثر تجاویز پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس چار مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔

شی جن پنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ نے ورک رپورٹ پیش کی۔ موجودہ اجلاس سات روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اکیس سو سے زائد ارکان اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق  چین کی مختلف سیاسی جماعتوں ، قومیتوں اور حلقوں  سے ہے۔

وانگ یانگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل، انسداد غربت، کاروباری ماحول کی بہتری، مالیاتی خطرات کے سد باب، دیہی ترقی سمیت اہم مسائل پر مشاورت و تجاویز پیش کیں۔ نئے سال میں بھی سیاسی مشاورتی کانفرنس اپنی  صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں پالیسی سازی کے لیے مزید موثر تجاویز پیش کرے گی۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران اکیس سو اراکین سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :